37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رام ولاس پاسوان اپنی وزارت میں 16 فروری سے شروع ہونے والے سووچھتا پکھواڑے کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور، خوراک، سرکاری تقسیم کے وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے آج نئی دہلی میں،کرشی بھون کے باہری علاقے میں جھاڑوں  لگائی۔ جناب پاسوان نے اس موقع پر 16 سے 28 فروری 2018 تک چلنے والے اپنے محکمے سوچھتا پکھواڑے کے پہلے دن خوراک اور سرکاری تقسیم کے محکمے کے حکام کو سوچھتا کا حلف بھی دلایا۔وزیر موصوف نےمحکمہ خوراک اور سرکاری تقسیم کے حکام سے پوری سنجیدگی کے ساتھ ملک گیر صفائی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ جناب پاسوان نے اپنی وزارت کے افسران سے اپنے گھر، دفاتر، پڑوس، قصبات اور شہروں کو صاف ستھرا کرنے کی مہم میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔ صارفین کے امور، خوراک  کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری، محکمہ خوراک اور سرکاری تقسیم کے سکریٹری جناب روی کانت اور دوسرے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ پکھواڑہ افسران میں بیداری پیدا کرنے کے علاوہ صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ضرورت کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ  ذاتی اور ماحولیاتی صفائی سے متعلق غیر صحت مند طرز عمل کو ختم کرنے کے لئے کی  حکومت ہند  اور ریاستوں کی وسیع کوششوں میں ایک مدد ہے۔

اس پکھواڑے کے دوران محکمے اور اس سے متعلق دفاتر سوچھتا کو فروغ دینے جیسے دفتر اورآس پاس کے علاقے میں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے، کام کی جگہ پر بیت الخلاؤں کا معقول انتظام کرنے، پینے کے صاف ستھرے پانی کی فراہمی اور معیاری اناج کی پیداوار جیسی مختلف سرگرمیاں  انجام دیں گے۔کھیل کےمیدانوں، عوامی مقامات، عوامی جلسوں، گفت شنید، نکڑ ناٹوں، نعروں وغیرہ کے ذریعہ عوام کو سوچھتا کا پیغام دیا جائے گا۔دہلی میں  منتخب اسکولوں اور مقامات  کا طلبا  دورہ کریں گے اور رہائشی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کی مہم چلائیں گے۔ صفائی ستھرائی کے لئے محکمے میں ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ پکھواڑے کے دوران اس سے متعلق تنظیموں کے ذریعہ شجر کاری کی مہم چلائی جائے گی۔ پرانے ریکارڈز ہٹائے جائیں گے اور غیر استعمال شدہ آفس کے فرنیچرس کو ہٹانے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ محکمے کے افسران اور اس سے متعلق دفاتر کی صفائی ستھرائی مہم  چلانے کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ریاستی حکومتوں کے محکموں، خوراک اور سول سپلائی سے پکھواڑے کے دوران اپنے اپنے علاقوں میں سوچھتا کا پیغام پھیلانے کی اپیل کی گئی ہے۔ انہیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنی راشن کی دکانوں میں اور اعتراف کے علاقوں میں صفائی ستھرائی مہم چلائیں اور سوچھتا سے متعلق  بینر اور نعرے چسپاں کریں۔

ایف سی آئی، سی ڈبلیو سی، سی آر ڈبلیو سی نے پہلی بار اپنے علاقائی اور قومی سطح پر  اناج کے گوداموں میں صفائی ستھرائی کے لئے ٹرافی دینے کا پروگرام بنایا ہے۔ تنظیموں نے بھی صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول کے پہلوؤں کو دیکھنے کے لئے دفاتر کے معائنے کو یقینی بنانے  کے لئے رہنما خطوط میں ترمیم کی ہے۔ شوگر ملوں اور تیل کی فیکٹریوں سے بھی اپنےاحاطے میں صفائی ستھرائی کے لئے اپیل کی گئی ہے اور پکھواڑے کے دوران  سوچھتا سے متعلق پیغامات کو عام کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More