33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی ورثے کے تحفظ کی کوششوں سے دیہی ہندوستان میں سیاحت اور ترقی کو فروغ ملے گا: اطلاعات و نشریات سیکرٹری

Urdu News

نئی دہلی۔ دیہی ورثے اور ترقی کے ہندوستانی ٹرسٹ (آئی ٹی آر ایچ ڈی) کی آج نئی دہلی میں منعقد  ساتویں سالانہ عام  اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سیکرٹری  جناب امت کھرے نے دیہی ورثے اور ترقی کے ہندوستانی ٹرسٹ (آئی ٹی آر ایچ ڈی)  – ایک غیر سرکاری ادارہ جہ دیہی ہندوستان میں ہندوستانی ورثے اور ثقافت کے تئیں مصروف عمل اور ہندوستان کی سات ریاستوں سرگرم عمل ہے ، کی کوششوں کو سراہا۔

جناب  کھرے نے خاص طور پر، جھارکھنڈ میں ٹیراکوٹا مندروں، مالوتی، دمکا کے 17ویں -19وي صدی کے گاؤں کےلیے  آئی ٹی آر ایچ ڈی کے تحفظاتی کاموں کا ذکر کیا۔ مالوتی پروجیکٹ کا افتتاح  وزیراعظم جناب  نریندر مودی نےافتتاح کیا۔

اس منصوبے میں 108 مندروں میں سے  62 مندروں کی بحالی بھی شامل ہے، جومخدوش  حالت میں تھے۔  اس منصوبے کی لاگت تقریبا 6.57 کروڑ روپے ہے جومحکمہ آثار قدیمہ کی  ہدایات کے  مطابق ملک  بھر میں چل رہے تحفظاتی کاموں میں سب سے منصوبہ  ہے۔

آئی ٹی آر ایچ ڈی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے دیہی ورثے کے تحفظ اور ان کی نگہداشت کے لئے کام کرتا ہے اور  یہ یقینی بناتا ہے کہ گاؤں والوں کو ان کے روایتی مسکن میں ہی ذریعہ معاش حاصل ہو۔  اس کے علاوہ، یہ کمیونٹی کے اندر  خود اعتمادی کو بھی بڑھا تا ہے۔ اس پروگرام میں، آئی ٹی ٹی ایچ ڈی کے چیئرمین ایس ایس مصر نے بھی شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More