26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دکھن بھارت ہندی پرچار سبھا کی صد سالہ تقریب کا صدر جمہوریہ نے افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے دکھن بھارت ہندی پرچار سبھا کی صد سالہ تقریبات کا آج نئی دلی میں افتتاح کیا۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ زبانوں سے لوگ ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں متعدد زبانیں اور بولیاں ہیں۔ ان میں سبھی کی خصوصی فطرت اور خوبصورتی ہوتی ہے۔ تنوع ہندوستان کی ثقافت اور بہبود میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا دکھن بھارت ہندی پرچار سبھا جیسے ادارے نے ملک کی یکجہتی کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سبھا نے ملک میں تقریباً 20 ہزار ایسے لوگ تیار کیے ہیں جو اس زبان کو فروغ دے رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر ایک ہندستانی کو ان کی اپنی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان کو سیکھنا چاہیے۔ جب ایک ہندی بولنے والا نوجوان تمل، تیلگو، ملیالم اور کناڈا سیکھتا ہے ۔ تو وہ ایک بہت ہی اہم روایت سے متعارف ہوتا ہے۔ یہ زبان لوگوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More