33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے اپنی کامیابیوں اور کوششوں کے لئے سماجی سیکٹر کے بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارت کے طورپر اسکوچ ایوارڈ حاصل کیا

Urdu News

نئی دہلی، اپنے وعدوں کو پورا کرنے اور پچھلے چار سالوں میں کی گئی کوششوں کے سلسلے میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسکوچ نے اس وزارت کو سماجی سیکٹر کی بہترین کارکردگی کے طورپر ایوارڈ دیا ہے۔ خواتین او ربچوں کی ترقی کے محکمے کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں وزارت کی طرف سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

وزارت کی کامیابیوں اور کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ جیسی شاندار اسکیموں نے بہت کم وقت میں زبردست کامیابی حاصل کی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت قومی ، علاقائی اور مقامی سطح پر کوششیں کی گئیں، جن سے رویے میں تبدیلی پیدا ہوئی جس کا اظہار لڑکیوں اور لڑکوں کی پیدائش کے تناسب میں بہتری آنے سے ہوتا ہے۔

محترمہ مینکا گاندھی نے وزارت کی کامیابیوں کی تفصیلات کا ذکر کیا، جن میں حمل اور زچگی کے سلسلے میں 6مہینے کی چھٹی ، کام کی جگہوں پر جنسی طورپر ہراساں کئے جانے کی روک تھام کا قانون،شی باکس، ایک اسٹاپ سینٹرز، خواتین کی مدد کے لئے ہیلپ لائن(181) اور پولس میں 33 فیصد ریزرویشن جیسے اقدامات شامل ہیں۔محترمہ مینکا گاندھی بتایا کہ خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق وزارت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے خواتین سے متعلق معاملات کے لئے ایک خصوصی ڈویژن قائم کیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فارنسک تجزیہ جنسی حملوں کے کیسوں میں مجرموں کو پکڑنے کے لئے ایک اہم رول ادا کرتا ہے، محترمہ مینکا گاندھی نے کہا کہ اس مہینے کے شروع میں چنڈی گڑھ میں سکھی سورکشا جدید ڈی این اے فارنسک لیباریٹری کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید 5فارنسک تجربہ گاہیں گواہاٹی، کولکاتہ، حیدرآباد، پونے اور بھوپال میں قائم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ تمام پولس تھانوں اور اسپتالوں کو عصمت دری کے کیسوں کے سلسلے میں خصوصی فارنسک کٹس فراہم کئے جائیں گے۔اس کے لئے رقمیں نربھیا فنڈ سے فراہم کی جائیں گی۔

تقریب میں اظہا رخیال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری جناب راکیش سریواستو نے اسکوچ گروپ کا ایوارڈ کے لئے شکریہ ادا کیا اور وزارت کے بہت سے اقدامات کی تفصیل بتائی۔

 

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More