24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے گروگرام زونل یونٹ دو تاجروں کو گرفتار کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ جی ایس ٹی انیٹلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے گروگرام زونل یونٹ نے  سامان کی حقیقی سپلائی کے بغیر ان  پٹ ٹیکس کریڈٹ( آئی ٹی سی) انوائسیز دھوکہ دہی سے جاری کرنے کے معاملے میں دو تاجروں وکاس گوئل اور راجوسنگھ کو گرفتار کیا ہے۔وکاس ایم /ایس مائیکا انڈسٹریز لمٹیڈ، دہلی اور بھیواڑی اور ایم/ ایس سٹیلائٹ کیبلس پرائیویٹ لمٹیڈ بھیواڑی کاڈائریکٹر ہے اور راجو ایم/ ایس گیلکسی میٹل پروڈکٹس کا پرووائڈر ہے۔ ان دونوں کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا  گیاہے یہ دونوں 450 کروڑ روپے فرضی سپلائی کے79.21کروڑ روپے کی مالیت کے قابل ٹیکس کی چوری میں ملوث ہے۔دونوں ملزموں نےاتنی بھاری رقم کی ٹیکس چوری کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اور سیکشن  132 (1) کے ذیلی سیکشن(5) کی دفعات کے تحت سی جی ایس ٹی قانون 2017 کے تحت دونوں ملزموں کا جرم ناقابل ضمانت ہے۔اس طرح دونوں کو سی جی ایس ٹی قانون2017 کے سیکشن 69 (1) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں گروگرام کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

بہت سے مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں انجام دی گئیں اور تلاشی کے دوران بہت سے قابل اعتراض دستاویزی ثبوت پائے گئے۔ تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ یہ دونوں تاجر ایم /ایس مائیکا انڈسٹریز چلائے رہے تھے اور انہوں نے جعلی انوائسیز جاری کرنے کے لئے دو کمپنیاں ایم/ ایس گلیلکسی میٹل پروڈکٹس دہلی اور ایم/ ایس سری رام  انڈسٹریز دہلی قائم کی تھی۔مزید تحقیقات جاری ہے اور وہ ایک دوسرے کو جعلی بل انوائسیز جاری کرنے میں ملوث ہے۔ کمپنیوں کے دونوں  ڈائریکٹرس اور فرموں کے دونوں پروپرائٹرز نے اعتراف کیا کہ لین دین کی تمام ادائیگیاں تیسرے فریق کے ذریعہ کی گئی اور یہ ادائیگی سال کے آخر میں کی گئی تھی۔جبکہ کوئی حقیقی ادائیگی انوائس نہیں ہوئی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More