39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جولائی2017 سے مارچ2018 کی مدت سے متعلق چالان کے سلسلہ میں چالان یا ڈبیٹ نوٹ کے تعلق سے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کی سہولت حاصل کرنے کی آخری تاریخ

Urdu News

نئی دہلی: ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جولائی2017 سے مارچ2018 کی مدت سے متعلق چالان کے سلسلہ میں چالان یا ڈبیٹ نوٹ کے تعلق سے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ(آئی ٹی سی) کی سہولت حاصل کرنے کی آخری تاریخ کے تعلق سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ایسی غیر یقینی صورتحال وقتاً فوقتاً جی ایس ٹی آر۔1 میں سپلائی کی تفصیلات درج کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کے حکومتوں کے فیصلے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔

سی جی ایس ٹی ایکٹ۔2017 کی دفعہ 16(4) کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام کے بعد  ماہ ستمبر کے لئے دفعہ39 کے تحت ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ کے بعد گوڈس اور سروسز،  دونوں کی سپلائی کے لئے رجسٹرڈ شدہ افراد کسی بھی قسم کی انوائس کے معاملے میں آئی ٹی سی  کی سہولت  کے لئے  مجاز نہیں ہوں گے۔ان سے متعلق ایسے ڈیبٹ نوٹ(جن کا ذکر مذکورہ چالان کے طور پر کیاگیا ہے) یا متعلقہ سالانہ ریٹرن جو بھی پہلے آئے اس معاملے میں آئی ٹی سی حاصل کرنے کا حق نہیں ہوگا۔

زیر تبصرہ مدت یعنی جولائی 2017 سےمارچ2018 تک کی مدت کےد وران متعلقہ سپلائروں کے ذریعہ جاری کردہ  مذکورہ چالان کے سلسلے میں آئی ٹی سی حاصل کرنے کی آخری تاریخ  جی ایس ٹی آر۔ 3 بی فارم میں داخل کئے گئے ریٹرن پر ٹیکس دہندگان  کےخود جائزہ اور آئی ٹی سی کی سہولت حاصل کرنے  کے لئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ ستمبر2018 کے لئے20 اکتوبر 2018 ہے۔

یہاں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ متعلقہ سپلائروں  اور اداروں کے ذریعہ جی ایس ٹی آر۔ 1 میں درج کی گئی تفصیلات  جی ایس ٹی آر۔2اے فارم میں ٹیکس دہندگان سے حاصل ریٹرن میں دیکھی جائیں گی اور ایکٹ کی دفعہ 16 کے التزامات کے مطابق خود جائزے کی بنیاد پر آئی ٹی سی کی سہولت  حاصل کرنے پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔ایسے شکوک   وشبہات پائے جاتے ہیں کہ آئی ٹی سی کی سہولت ماہ ستمبر 2018 کے لئے  جی ایس ٹی آر ۔ بی3  میں  ریٹرن داخل کرنے سے قبل جی ایس ٹی آر۔ 2 اے فارم اور جی ایس ٹی آر۔ 3 بی فارم میں تال میل کی بنیاد پر ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔اسے پوری طرح غلط پایا گیا ہے کیونکہ یہ سہولت بعد  میں بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

تاہم یہ بات بھی کہی جاسکتی ہے کہ حکومت نے بعض ٹیکس دہندگان کے لئے جنہوں نے حال ہی میں کسی اور ٹیکس نظام کی جگہ پر جی ایس ٹی آر  نظام کو  اپنایا ہے ، جس کا نوٹی فکیشن نمبر – 47/2018 سینٹرل ٹیکس،10 ستمبر 2018 ہے، کے لئے ماہ ستمبر 2018 کے لئے جی ایس ٹی آر۔3 بی میں ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ایسے ٹیکس دہندگان کے لئے آخری تاریخ میں توسیع 31 ستمبر 2018 تک  کردی گئی ہے۔ جولائی 2017 سے مارچ 2018 کے مدت کے دوران متعلقہ سپلائروں کے ذریعہ جاری کئے گئے کہ مذکورہ چالان کے معاملے میں آئی ٹی سی کی سہولت حاصل کرنے کی آخری تاریخ ریٹرن داخل کرنے تاریخ ہوگی۔ تمام ٹیکس دہندگان کی قانونی ضرورتوں اور آئینی پیچیدگیوں کو سمجھنے  کے لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More