40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنگلات سے متعلق علوم کے شعبے میں ماحولیات کی وزارت اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دہلی،  ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا(یو بی سی)، کنیڈا کے درمیان آج نئی دہلی میں اگلے دس برسوں کے لئے جنگالات سے متعلق علوم کے شعبے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔اس مفاہمت نامے کے تحت دونوں ادارے جنگلات سے متعلق علوم کے شعبے میں  اپنے اپنے متعلقہ اداروں ،مثلاً انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ، وائلڈ  لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، فاریسٹ سروے آف انڈیا، اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈمی اور ڈائریکٹوریٹ  آف فاریسٹ ایجوکیشن ، دہرادون، اتراکھنڈ، انڈیا اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، وین کوور، کنیڈا کے ذریعے مستقبل میں  باہمی اشتراک و تعاون کے لئے  نئےمواقع تلاش کریں گے۔

اس مفاہمت نامے سے طلباء ، محققین اور اساتذہ کے تبادلے،تحقیقی پروجیکٹوں کی ترقی، ذریعے معاش کے مواقع کے  فروغ اور جنگلات پر منحصر طبقات کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اس  مفاہمت نامےکے ذریعے صنعتوں کو جنگلات کے وسائل کو بہتر استعمال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔مزید برآں متعلقہ اداروں کے ذریعے مختلف شراکت داروں کو ٹیکنالوجی تک رسائی  حاصل رہے گی۔

اس مفاہمت نامے میں باہمی اشتراک و تعاون کےجن  کلیدی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے، درج ذیل ہیں:

  • لکڑی سے متعلق علوم ، جنگلاتی وسائل کے بندوبست، آب و ہوا کی تبدیلی کے طریقہ کار کو اپنانا ،آب ہوا کی تبدیلی کی روک تھام ،جنگلاتی جینیٹکس اور افزائش ، وائلڈ لائف، ایکو لوجی، ریموٹ سینسنگ ، کیڑے مکوڑے اور ضرر رساں امراض، نباتات اور حیوانات کے تحفظ ، بایوٹیکنالوجی، حیاتیاتی توانائی اور بایوایکونومی سے متعلق باہمی تحقیق اور اشتراک و تعاون ۔
  • انٹرن شپ اور دیگر اسکالر شپ کے مواقع کے ذریعے طلباء ؍محققین،  اساتذہ اور پوسٹ- ڈاکٹورل محققین  کا تبادلہ۔
  • اعدادو شمار کو اکٹھا کرنے سے متعلق اورجنگلاتی ترقی ، حیاتیاتی تنوع اور آب و ہوا کی تبدیلی کے پیرامیٹرز کے لئے جنگلاتی ایجادات کے تحت مستقل نمونہ پلاٹوں کا معائنہ اور تجزیہ۔
  • ریموٹ سینسنگ اور فیلڈ اِنوینٹری ڈیٹا کو جوڑنے کے لئے مناسب پروٹوکول کی ترقی سے متعلق تربیت اور ایکسپوزر۔
  • مشترکہ کانفرنسوں ، سیمیناروں، ورکشاپوں اور نمائشوں کا اہتمام۔

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، تحقیق و تعلیم کا ایک عالمی مرکز ہے۔یہ ادارہ دنیا بھرکی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں اس ادارے کا نام مسلسل آتا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ اشتراک سے طلباء، عملہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہیں سیکھنے کی نئی راہیں میسرآئیں گے،علاوہ ازیں انہیں  نئی دریافت  ور ایجادات کے قیادت کرنے میں مدد فراہم ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More