24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب جے پی نڈا نے کیرلا میں نیپاہ وائرس کے معاملات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی،  صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا  کیرلا میں نیپاہ وائرس سے پیدا ہونے والے صورتحال اور اس سے ہونے والی اموات پر قریبی طور پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے صورتحال کا ایچ ایف ڈبلیو کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن اور آئی سی ایم آر کے ڈی جی ڈاکٹر بلرام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور اس کی روک تھام اور بندوبست کے لئے کیرلا کو ہر قسم کی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایات کے بعد بیماریوں کی روک تھام سے متعلق قومی مرکز (این سی بی سی )کی ایک کثیر جہتی مرکزی ٹیم کیرلا میں موجود ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ اس مرکزی ٹیم نے این سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجیت کے سنگھ ، این سی ڈی سی میں وبائی امراض کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر ایس کے جین ، ای ایم آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی رکھویندرم ، این سی ڈی سی میں زونوسیس کے ہیڈ ڈاکٹر نوین گپتا ، ایمس میں انٹرنل میڈیسین کے پروفیسر ڈاکٹر آشوتوش وسواس ، صفدر جنگ اسپتال کے پلمونولوجسٹس ڈاکٹر دیپک بھٹا چاریہ  کے علاوہ دو کلینیکل ماہرین اور ایک مویشی پروری کی وزارت ، شامل ہیں۔

این سی ڈی سی کی ٹیم نے پیرمبرا میں اس مکان کا دورہ کیا جہاں سے پہلی موت کی خبر ملی تھی۔ ٹیم نے اس کنویں میں بہت سی چمگادڑیں لٹکی دیکھیں،جس کنویں کا خاندان کے لوگ پانی پیتے ہیں۔ ان میں سے کچھ چمگادڑوں کو پکڑ کر لیبیریٹری میں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ  یہ مرض ان کی وجہ سے ہے یا نہیں ۔مختلف مقامات سے 60 نمونے لئے گئے ہیں جنہیں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ان میں دو معاملات  کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان میں آپس میں رابطہ تھا ۔ انہیں کیلیکٹ  میڈیکل کالج اسپتال  میں داخل کرایا گیا تھا جہاں  ان کی نیپاہ  وائرس کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔

وزارت نے خطرے کا تجزیہ کرنے اور بندوبست کی خاطر مسئلے کی شدت کا جائزہ لینے کے لئے کوزی کوڈ کی این سی پی سی شاخ سے عوامی صحت کی ایک ٹیم کو کام پر لگایا ہے ۔ یہ ٹیم ریاستی سطح کی ٹیم کی مدد کر رہی ہے جو وبا پھیلنے کے علاقے میں پہلے سے تعینات کی جا چکی ہیں۔ اب تک  بیبی  میموریل اسپتال ، کوزی کوڈ میں سرکاری میڈیکل کالج اور ارناکولم کے امروتھا میڈیکل کالج میں 7 مریضوں کو داخل کئے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور خوف و حراس نہ پیدا کریں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More