26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب جسونت سنگھ سمن بھائی بھبھور نے حیدرآباد میں اولین اکلویہ موڈل رہائشی اسکول کھیل کود مقابلے 2019 کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب جسونت سنگھ سمن بھائی بھبھور نے حیدرآباد میں گھاچی باؤلی اسٹیڈیم میں اولین اکلویہ موڈل رہائشی اسکول کھیل کود مقابلے 2019 کا افتتاح کیا۔ یہ قومی کھیل کود اجتماع 14 سے 16 جنوری 2019 کے دوران جی ایم سی بال یوگی اسٹیڈیم، گھاچی باؤلی ، حیدرآباد میں منعقد ہورہا ہے۔ ریاست تلنگانہ کو اس اجتماع کی میزبانی کے فرائض سونپے گئے ہیں اور قبائلی فلاح و بہبود رہائشی تعلیمی ادارے کی سوسائٹی اس پورے اجتماع کا اہتمام کررہی ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت ہند 2022 تک  400 سے زائد اکلویہ موڈل اسکول قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت ہند نوودیہ ودیالیوں کے مساوی اکلویہ موڈل اسکولوں کو ترقی دینے کے نظریے سے کام کررہی ہے اور اس پورے کام میں بڑی بجٹی تخصیص کے ساتھ قبائلی طلباء کی مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

ٹی ٹی ڈبلیو ای آئی ایس کے سکریٹری ڈاکٹر آر ایس پروین کمار اور قبائلی بہبود حکومت تلنگانہ کے سکریٹری بینہور دت ایکا نے کہا کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ قبائلی بچوں کو ریاست تلنگانہ میں کوالٹی کی حامل تعلیم کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ لگارہے ہیں۔

ملک بھر کی 20 ریاستوں سے آئے ہوئے 1735 مندوبین کی جانب سے توقع ہے کہ وہ اس مقابلے میں مختلف تقریبات کے تحت اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گے۔ ایتھلیٹکس اور دیگر مقابلوں سمیت 13 مقابلے ہوں گے، ساتھ ہی ساتھ  مختلف قسم  کی دوڑ، لمبی چھلانگ اور واک وغیرہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

قبائلی امور کے سکریٹری جناب دیپک کھانڈیکر، جوائنٹ سکریٹری جناب ونود کمار، مختلف محکموں کے سکریٹری حضرات، مشیر، ڈائرکٹر، انڈر سکریٹری حضرات اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔a

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More