27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعمیراتی ورکروں کی باوقار رہائش کو یقینی بنائیں: ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی: ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے تعمیراتی ورکروں کی بڑی تعداد کی رہائشی حالت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور بلڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ اُن کیلئے ضروری بنیادی سہولیات فراہم کرکے اُن کی باوقار رہائش کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے آج یہاں انڈین بلڈرس کانگریس (آئی بی سی) کے 25 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کے بعد یہ بات کہی۔

جناب پوری نے آئی بی سی کے 5100 ارکان کو یاد دلایا کہ یہ ان کی خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ جنرل کنٹریکٹ کنڈیشن اینڈ کانٹریکٹ لیبر (ریگولیشن) ایکٹ کی دفعہ-19 ایچ کے تحت تعمیراتی ورکروں کو تعمیر کے مقام پر کھاناپکانے، نہانے دھونے اور بیت الخلاء سمیت رہائش کی اچھی حالت کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ عام طور پر اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا اور یہ قابل قبول نہیں ہے۔ وزیر موصوف نے  زور دے کر کہا  تعمیراتی ورکر ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم تعاون کرتے ہیں اور وہ باوقار اسلوب کے حقدار ہیں۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ آئی بی سی کا مقصد تعمیری ماحول کو بہتر بنانا ہے، جناب پوری نے کہا کہ تعمیراتی مقام پر ورکروں کے رہنے کا ماحول بھی اتنا ہی اہم ہے۔

 جناب پوری نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اقتصادی اصلاحات کی پیش رفت کے ساتھ آگے بڑھتا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں اقتصادی ترقی ہوئی ہے لیکن ناکافی خود انضباطی اور ریگولیٹری نظام کی وجہ سے اس میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ سے اس حکومت نے پچھلے سال ریئل اسٹیٹ کو منظوری دی ہے جس کی تجویز پہلی مرتبہ 8 سال پہلے پیش کی گئی تھی۔ جناب پوری نے زور دے کر کہا کہ ریئل  اسٹیٹ کے سیکٹر کو ابھی تھوڑا بہت کچھ اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے لیکن امید ہے کہ یہ جلد ہی یہ مستحکم ہوجائے گا کیونکہ تمام فریق اسے معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More