40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعارفی خاکہ: ہند۔ سری لنکا مشترکہ مشق متر اشکتی۔VI

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور سری لنکا کے افواج کے درمیان ملٹری سفارتکاری اور باہمی  تبادلے کے حصہ کے طور پر مشترکہ مشق مترا شکتی کااہتمام ہر سال کیاجاتا ہے۔ سال 2018-19 کے لئے مشترکہ مشق کاانعقاد 26 مارچ تا 8 اپریل 2019 کے درمیان سری لنکا میں کیاجائے گا۔ ہندوستانی فوج کے بہار ریجمنٹ کی پہلی بٹالین اور سری لنکا کی فوج کے گیمونو واچ بٹالین سے تعلق رکھنے والے فوجی اس مشق کو مشترکہ طور پر انجام دیں گے۔

اس مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان قریبی تعلقات قائم کرنا اور ان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ مشترکہ مشق کمانڈر کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے،تاکہ کمانڈ کے تحت دونوں ملکوں کے فوجی دستے کو ساتھ لا کر کارروائی کی جاسکے۔اس مشق کے دوران اقوام متحدہ منشور کے تحت  شورش مخالف اور دہشت گردی مخالف ایک بین الاقوامی ماحول میں تدبیری سطح کے آپریشن کاانعقاد کیا جائے گا۔مشترکہ مشق مترا شکتی۔VI سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ علاوہ ازیں   یہ  مشترکہ مشق  دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان زمینی سطح پرتال میل اور  اشتراک وتعاون  قائم کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More