33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بین الاقوامی یوم یوگ کے موقع پر مرکزی مسلح پولیس دستے کے ذریعہ انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی

Urdu News

نئی دہلی: ۔مرکزی مسلح پولیس دستوں(سی اے ایف ایس)۔ بورڈر سیکوریٹی فورس(بی ایس ایف)، سینٹرل ریزو پولیس فورس(سی آر پی ایف) اور نیشنل سیکوریٹی گارڈ(این ایس جی) نے 21 جون2018 کو منائے جانے والے چوتھے بین الاقوامی یوم یوگ(آئی جی وائی) کے موقع پر یوگا مسابقوں اور تربیتی کیمپوں کا پروگرام بنایا ہے۔

بی ایس ایف نے بین الاقوامی یوم یوگ 25 بٹالین بی ایس ایف، چھاؤ لہ کیمپ نئی دہلی میں منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔پروگرام کاانعقاد یوگا سیشن کے ذریعہ ہوگا۔ جس میں دہلی میں برسرکار افسر، ان کی بیویاں ، ایس او  او ر او آر سمیت بی ایس ایف کے فوجی دستے حصہ لیں گے۔سبھی فیلڈ فار میشنز کے علاوہ بی ایس ایف چار ریاستوں کی راجدھانیوں/ بڑے شہرے جیسے کولکاتہ، اگرتلہ، احمد آباد اور بنگلور میں یوگا نمائشوں کا انعقاد کرے گی۔ جس میں قریبی جگہوں پر تعینات مرکزی مسلح پولیس دستوں کی زیادہ سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔

اسی طرح سے سبھی فیلڈ فار میشنز اس دن کو پورے جوش اور جذبے کے ساتھ متعلقہ جگہوں پر منانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔اس میں مرار جی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی  این آئی  وائی) کے ماسٹر یوگا ٹرینروں کی خدمات حاصل کی جائے گی اور پنتجلی یوگا پیت ، ایشا فاؤنڈیشنز سے تربیت یافتہ یوگا ٹرینر عوامی یوگا ڈیمانسٹریشنوں کی قیادت کریں گے۔ بی ا یس ا یف کیمپس کی قرب وجوار  اور سرحد کے آس پاس  رہنے والی آبادی  رغبت دلائی گی کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں تاکہ زندگی میں یوگا کی اہمیت  کے تئیں بیداری لائی جاسکے۔

ایس سی آر پی ایف، بین الاقوامی یوم یوگ ایس ڈی جی گراؤنڈ ، اولڈ جے این یو کیمپس، نئی دہلی میں منائے گی۔ تقریباً 200 افسر/ عملہ یوگا پروگرام شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ سبھی دفتروں/ اداروں میں پروگرام منعقد کیا جائے گا۔یوگا فیسٹ، سیمینار، ورک شاپ یوگ پر مبنی، موسیقی اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے اور بہترین کارگردگی  کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا۔ سی پی ایف عملے اور  اہل خانے کے لئے کامن یوگا  پروٹو کال  عمل کرتے ہوئے  سبھی جگہوں پران۔سیتو یوگا منعقد کیا جائے گا۔ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے مسابقے منعقد کئے جائیں گے۔یوگا ایجوکیشن کے شعبے سے وابسطہ معروف شخصیات سبھی عملہ اور جوانوں کے اہل خانہ کے درمیان یوگا کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے مدعو کئے جائیں گے۔

نیشنل سیکورٹی گارڈ(این ایس جی) این ایس جی  اسٹیڈیم، مانیسر، گروگرام میں یوگا سیشن کا انعقاد کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More