29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت-عمان مشترکہ فوجی مشقیں، النگہ 2019کاآغاز

Urdu News

نئیدہلی، مارچ۔بھارتی فوج اور عما ن کی شاہی فوج (آر اے او) کے درمیان  بھارت – عمان مشترکہ فوجی مشق النگہ  سوئم 2019 کا آج صبح      عمان کے نِزوا میں واقع جبل ریجمنٹ کے صدر دفتر پر ایک مختصر لیکن شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔ اس تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی پرچم کو لہرایا گیا، جہاں عمان اور بھارت کے فوجی ایک ساتھ کھڑے تھے۔ اس سے دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون، تال میل، مفاہمت کا اظہار ہوتاہے۔

عمان کی جانب سے آر اے اوکا  جبل ریجمنٹ نمائندگی کر رہا تھا، جبکہ  بھارت کی جانب سے گڑھوال رائفلس ریجمنٹ کی 10ویں بٹالین کے فوجی نمائندگی کر رہے تھے۔ جبل ریجمنٹ کے سکنڈ اِن کمانڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد السیدی نے بھارتی فوجیوں کا خیر مقدم کیا اور اپنے افتتاحی کلمات میں دونوں ملکوں کے درمیان آزادی، برابری اور انصاف کے تئیں یکساں خیالات کو اُجاگر کیا۔آج منعقد افتتاحی تقریب کا آغاز دونوں ملکوں کی جانب سے ملک کی نمائندگی کرنے والی فوجی تنظیم کے بارے میں بریفنگ کے ساتھ ہوا۔

بھارتی فوج اور آر اے او کی ٹکڑیوں کو اِن مشقوں کے لئے ان کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی بنیاد پرخاص طور سے منتخب کیا گیا ہے، جو 2 ہفتے طویل مشقوں میں حصہ لیں گی۔ ان مشقوں میں  انسداد شورش، انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے علاوہ  نیم شہری علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں کارروائی کرنے کی مشقیں کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں ایک دوسرے کی فورس پر بھروسہ کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے پر زور دیا جائے گا، جو کسی بھی مشترکہ آپریشن کی کامیابی کے لئے بہت اہم ہے۔ دونوں فریق مشترکہ طور پر ہر قسم کےخطرات سے نمٹنے کے لئے منصوبہ بندی اور کارروائی کرنے کی مہارتوں کواستعمال کریں گے۔ دونوں فریقوں کے ماہرین باہمی فائدے کے لئے مختلف موضوعات پر اپنے اپنے تجربات میں ساجھیداری کرنے کےلئے تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔ ایکسرسائز النگہ 2019 ایک دوسرے کی فوج کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے اور دہشت گردی کی عالمی لعنت سے نمٹنے میں وسیع تعاون کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More