27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت، ٹی بی کے اشتراکی منصوبے میں ہر پہلو سے مضبوط تعاون دینے کے لئے عہدبستہ

Urdu News

نئی دہلی: لائی۔بھارت، ہر پہلو سے ٹی بی کے اشتراکی منصوبے میں مضبوط تعاون دینے کے لئے پر عزم ہے۔ اس عزم کے لئے رضا مندی ہندوستان نے چھٹی برکس وزرائے صحت کی میٹنگ اس کا انعقاد 2016 میں نئی دہلی میں کیاگیا تھا اور ٹی بی کے خاتمے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی اعلی سطحی میٹنگ میں ظاہر کی تھی۔ یہ بات آج صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے جنوبی افریقہ کے ڈربن میں منعقدہ آٹھویں برکس وزرائے صحت کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب جے پی نڈا نے مزید کہا کہ تپ دق کے مریضوں، حفظان صحت کو بہتر کرنے کے لئے سستی، معیاری، موثر اور محفوظ دواؤں، ٹیکوں اور جانچ تک سہولیات کو رسائی کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے مزید زور دے کر کہا کہ ہندوستان سال 2025 تک تپ دق کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم اور عہد بستہ ہے۔

اپنے خطاب میں جناب جے پی نڈا نے کہا کہ آج ہندوستان، سب کے لئے صحت( یونیورسل) ہیلتھ کوریج( یو ایچ سی) جو اس کی قومی صحت پالیسی کا اہم حصہ ہے کو حاصل کرنے کے لئے مزید بختگی کے ساتھ عہد بستہ ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ‘‘ہندوستان، یونیورسل ہیلتھ کوریج کے مختلف اہم عوامل یعنی صحت نظاموں کو مستحکم کرنا، مفت دوائیوں تک رسائی کو بہتر بنانا، تشخیص/ جانچ کو بہتر بنانے اور کیٹا اسٹروفک حفظان صحت کے پھیلاؤ کو مستحکم کرنے کے لئے مختلف اقدام کو فاسٹ ٹریک کرنے کاہدف رکھا۔

انہوں نے بتایا کہ یو ایچ سی، ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے حال ہی میں لانچ کئے گئے پرعزم پروگرام ‘‘آیوش مان بھارت’’ یعنی‘‘ لانگ یو انڈیا’’ کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ بالا پروگرام کا مقصد تقریباً 100 ملین کنبوں کا احاطہ کرنے کے مقصد سے ددوستونوں پر ٹکا ہوا ہے۔ یہ دو ستون مجموعی بنیادی حفظان صحت خدمات کے پروویژن کے لئے صحت اور ویلینس مراکز اور دوسرے اور تیسرے درجے کی دیکھ بھال کے لئے قومی صحت پروٹیکشن مشن ہیں۔

ہندوستان میں صحت شعبے میں ہندوستان کی کوششوں اور حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب جے پی نڈا نے بتایا کہ بھارت میں ماؤں کی شرح اموات کے تناسب میں 77 فیصد تک کی کمی آئی ہے اور یہ 1990 کے ایک لاکھ پیدائشوں پر 556 اموات سے کم ہو کر سال 2016 میں ایک لاکھ اموات پر 130 اموات پر آگیا ہے۔ یہ اعداد وشمار ڈبلیو ایچ او سیٹرو ریجنل ڈائریکٹر کے ذریعہ مہیا کرائے گئے ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر صحت نے کہا کہ این سی ڈی کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے، بھارت نے پانچ عام این سی ڈی جن میں ہائپر ٹیشن، ذیا بیطس اور تین عام کینسروں یعنی منہ کے کینسر، چھاتی اور بچہ دانی کے کینسر کی روکتھام اور مینجمنٹ کے لئے تین انڈیا سطح پر یونیورسل(سب کی) جانچ کانظام شروع کردیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حال ہی میں درپیش عوامی صحت سے متعلق ایمرجنسیوں جیسے ایبولا، زیکا جیسی وائرل بیماریوں نے عوامی صحت کی حفاظت کے لئے مزید تیاری اور اشتراکی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کیرالا میں نیفا وائرس کے پھیلنے اور اس پر قابو پانے کے لئے بھارت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور تجربات کو بھی مشترک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی وباؤں پر قابو پانے کے لئے آئی ایچ آر(2005) کی اہمیت کو سمجھنے اور اس کے نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب نڈا نے مزید کہا کہ بیماریوں سے حفاظت اور ان کی روکتھام کے لئے دیگر روایتی طریقہ علاجوں یا متبادل ادویات جیسے بھارت میں آیوروید اور چین میں چینی ادویاتی نظام علاج اور حکمت عملیوں کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضرو ری ہے کہ برکس کے فریم ورک میں بھی کام کیاجائے اور اس سلسلے میں ٹیکنالوجیوں اور ڈیولپمنٹس کو مشترک کیاجائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More