26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بزرگ شہریو ں کے لئے قومی ایوارڈ ویو شریشٹھ سمّان برائے 2019 کے لئے افراد، اداروں کی جانب سے نامزدگیاں31 مئی، 2019 تک پہنچ جانی چاہئیں

Urdu News

نئی دلّی، بزرگ شہریو ں کے لئے قومی ایوارڈ ویو شریشٹھ سمّان برائے 2019 کے لئے افراد، اداروں کی جانب سے  نامزدگیاں 31 مئی، 2019 تک سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کے محکمہ کو  پہنچ جانی چاہئیں۔سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کے محکمہ کی جانب سے مذکورہ  ایوارڈ کے لئے نامزدگیاں 17 اپریل، 2019 کو طلب کی گئی ہیں۔

                وزارتیں / حکومت ہند کے محکمے اور ان کی خود مختار تنظیمیں، ریاستی حکومتیں یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ موزوں افراد / اداروں کو مذکورہ ایوارڈ کے لئے نامزد کر سکتے ہیں۔ ایوارڈ کے لئے موزوں افراد / ادارے محکمہ کو 31 مئی، 2019 تک پہنچ جانے چاہئیں۔

                سماجی انصاف اور با اختیار بنانے کا محکمہ ہر سال یکم اکتوبر کو منائے جانے والے انٹر نیشنل ڈے آف اولڈر پرسنس (آئی ڈی او پی) یعنی بزرگوں کا بین الاقوامی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بزرگ افراد کی جانب سے کی جانے والی خدمات کے اعتراف کے طور پر نا مور بزرگ شہریوں اور اداروں کو قومی ایوارڈ۔۔ ویو شریشٹھا سمّان عطا کر رہا ہے۔ قومی ایوارڈ ہر سال یکم اکتوبر کو یعنی بزرگ افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند عطا کرتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More