40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبہ کا دورہ تھائی لینڈ

Urdu News

نئی دلّی: بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبہ ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی 17 سے 19 اپریل ، 2019 تک تھائی لینڈ کا باہمی دورہ کر رہے ہیں ۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی بحری تعلقات کا فروغ اور دفاعی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے ۔
اپنے دورے کے دوران ایڈمرل سنیل لانبہ جنرل پنپی پاٹ بنیاسری ، تھائی لینڈ کی ڈیفنس فورسیز کے سربراہ، رائل تھائی آرمڈ فورسیز ، ایڈمرل لوچائی روڈٹ ، کمانڈر ان چیف رائل تھائی نیوی اور دیگر سینئر سرکاری اہلکاروں سے تبادلہ خیالات کریں گے ۔
اہم باہمی تبادلہ خیالات کے علاوہ ، ایڈمرل مو صوف بنکاک میں رائل تھائی نیوی اور رائل تھائی آرمڈ فورسیز ہیڈ کوارٹرز اور پھوکیٹ میں تیسرے نیول ایریا کمانڈ کا بھی دورہ کریں گے ۔
بھارت کے تھائی لینڈ کے ساتھ صدیوں پرانے تاریخی تعلقات ہیں ۔ دونو ں ملکوں نے 1947 میں روایتی سفارتی تعلقات قائم کئے تھے ۔ بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان دفاعی تعلقات طویل عرصہ پر محیط ہیں جب کہ جنوری ، 2012 میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون سالا نہ اعلیٰ سطحی دفاعی ڈائیلاگ کے ذریعہ پروان چڑھ رہے ہیں ، جس کے ساتویں سلسلے کے تبادلہ خیالات مارچ ، 2019 میں نئی دلی میں منعقد ہوئے تھے ۔
بھارتی بحریہ رائل تھائی نیوی کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کرتی ہے جن میں آپریشنل تبادلہ خیالات ، تربیتی تبادلے اور ہائیڈرو گرافک تعاون شامل ہیں ۔ یہ سرگرمیاں نیوی سے نیوی کی سطح کے اسٹاف مذاکرات کے ذریعہ انجام پاتی ہیں ۔ اس سلسلے میں 11 ویں مذاکرات مارچ ، 2019 کو بنکاک میں ہوئے تھے ۔
رائل تھائی نیوی انڈین اوشن نیول سمپوزیم ( آئی او این ایس ) کا بھی ممبر ہے اور آئی او این ایس کے تینوں ورکنگ گروپوں مثلاً انسانی ہمدردی پر مبنی امداد اور قدرتی آفات ریلیف ( ایچ اے ڈی آر ، بحری تحفظ اور اطلاعات کے تبادلے و مل کر کام کرنا شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More