24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس اختتام پذیر

Urdu News

نئی دہلی، اس سال  کی بحریہ کے کمانڈروں کی  سال میں دو مرتبہ ہونے والی کانفرنس  کا پہلا ایڈیشن ، جو  23 اپریل  ، 2019 ء کو شروع ہوا تھا ، 3 دن کے سود مند  بحث و مباحثے کے بعد 25 اپریل ، 2019 ء  کو اختتام پذیر ہو گیا  ۔

          رکشا منتری   نے 23 اپریل ، 2019 ء کو   بحریہ کے کمانڈروں سے خطاب کیا  اور انتہائی آپریشنل   جذبے کو برقرار رکھنے کے لئے  ہندوستانی بحریہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے  اس بات کے لئے بھی  ہندوستانی بحریہ کی  صلاحیت کی تعریف کی کہ اُس نے نہ صرف سمندر میں ہندوستان کے مفاد کو تحفظ  فراہم کیا ہے بلکہ  حالیہ تعطل  کے دوران  دشمن کو سمندر میں داخل ہونے سے بھی روکا ۔  رکشا منتری نے خود کفالت اور  ملک میں ہی  ساز و سامان  تیار کرنے کے شعبے میں کی جانےو الی کوششوں کے لئے ہندوستانی بحریہ کی تعریف کی ۔  انہوں نے اس بات کے لئے بھی ستائش کی کہ بحریہ نے حکومت کی ‘  میک اِن انڈیا ’ پہل میں تعاون دیا ۔ انہوں نے  حکومت کے ‘ ڈجیٹل انڈیا پروگرام ’ کے طرز پر   ‘ ڈجیٹل نیوی ویژن  ’ کے حصول کے لئے کئے گئے بہت سے اقدامات پر بھی مسرت کا اظہار کیا ۔

          بات چیت کے دوران رکشا منتری نے  جنگی تیاریوں   ، جدید کاری کی رفتار اور   بنیادی ڈھانچے سے متعلق  معاملوں اور مختلف  امور   میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔    خطے میں دیگر ملکوں کی بحریہ  کو تعاون  دینے  کی  ہندوستانی بحریہ کی غیر ملکی تعاون کی کوششوں کی   ستائش کرتے ہوئے انہوں نے بحریہ کے کمانڈروں سے اپیل کی کہ وہ  دستیاب  وسائل کا  بہترین استعمال کریں تاکہ ایک مضبوط بحریہ کھڑی کی جا سکے ، جو کہ  سمندری علاقے میں ابھرنے والے  کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار اور چوکس رہے ۔

          کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے بحریہ کے  سربراہ ایڈمیرل سنیل لانبا نے  آپریشنل تیاریوں ، صلاحیت بڑھانے  ، رکھ رکھاؤ  ، آپریشنل لاجسٹکس ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور  انسانی وسائل کے بندوبست سے متعلق  مختلف اہم معاملوں پر کمانڈروں سے خطاب کیا ۔

          کانفرنس کے دوران  بحریہ کے طویل مدتی  روڈ میپ کو حتمی شکل دینے کی سمت   اہم مذاکرات ہوئے ، جن میں  آپریشنل صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے بھارتی بحریہ کی کام کاج کی  تنظیم نو  اور بہترین    نگرانی شامل ہے ۔    جدید ٹیکنا لوجیوں کو اپنانے  کی بحریہ کی روایات    کو برقرار رکھتے ہوئے   بڑے ڈاٹا اینالیٹکس  اور آرٹیفیشل انٹلی جنس کو شامل کرنے ،   نیٹ ورکس / اطلاعات کی توسیع  ،  لاجسٹکس  اور  انتظامیہ اور بحریہ کے پائیدار آپریشنس کے لئے  نگرانی کے آلات    پر  ٹھوس منصوبہ بندی کے لئے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

          ایچ اے ڈی آر کے لئے پہلے  رد عمل کے طور پر ہندوستانی بحریہ کا نمایاں ہونا اور آئی او آر میں  نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے کے طور پر اُس کے رول  پر  بحریہ کے کمانڈروں کی کانفرنس میں جائزہ لیا گیا ۔    سمندری علاقے میں جامع چوکسی  کو فروغ دینے کے لئے بہت سے دوست  ملکوں کے ساتھ  ہندوستانی بحریہ کی شراکت داری   ، کوچی میں  دسویں آئی او این ایس سالگرہ تقریبات  جیسے  کئے گئے ٹھوس اقدامات    ، لاجسٹکس  ، تربیت اور آپریشن سے متعلق  بہت سے دفاعی  تعاون   سمجھوتوں  کا بھی  کانفرنس کے دوران جائزہ لیا گیا ۔ بحریہ کے کمانڈروں  کی اگلی کانفرنس اس سال کے آخر میں  اکتوبر یا نومبر میں  منعقد ہو گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More