36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او کےممبران کیلئے نئی سہولت کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، دیوالی سے قبل ملازمین کے پراویڈینٹ فنڈ کی تنظیم ای پی ایف او کو اپنے معزز ارکان کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کراتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے، جس میں ای پی ایف او کے ممبران، جن کے پاس یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یواے این) ہے، وہ اپنی یو اے این اور دیگر متعلقہ تفصیلات آن لائن آدھارسے منسلک کر سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ممبران کوای پی ایف او کی خدمات زیادہ بہتر اور تیز تر حاصل ہو سکیں گی۔

یہ سہولت ای پی ایف او کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جسے ای –کے وائی سی پورٹل پر بھی لنک کیا جا سکتا ہے۔

www.epfindia.gov.in >> Online Services >> e-KYC Portal>> LINK UAN AADHAAR

اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے ای پی ایف او کے ممبران اپنے یو اے این کو آدھارسے آن لائن جوڑ سکتے ہیں۔ اس سہولت کو استعمال کرنے کیلئے ممبران کو اپنا یو اے این نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ اس کیلئے ممبر کے موبائل پر یو اے این سے منسلک ایک او ٹی پی بھیجا جائے گا۔ او ٹی پی کی تصدیق کے بعد رکن کو اپنا آدھار نمبر دینا ہوگا۔ اس کے بعد ممبرکے موبائل پر ایک اور او ٹی پی بھیجا جائے گا۔ اس او ٹی پی کی تصدیق کے بعد اگر یو اے این کی تفصیلات آدھارکی تفصیلات سے میل کھاتی ہے، تو یو اے این کوآدھارسے جوڑ دیا جائے گا۔ اس لنک کی وجہ سےای پی ایف او کے ممبر آدھارسے منسلک آن لائن ای پی ایف او خدمات حاصل کر سکیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More