34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے نے گیمبیا کے وفد سے ملاقات کی

Urdu News

نئیدہلی قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق  قومی اتھارٹی ( این ڈی ایم  اے ) نے آج یہاں گیمبیا  کے 25 رکنی وفد سے ملاقات  کی۔ یہ میٹنگ 10سے  21  جون  2019   تک  مسوری کے ادارے  اچھی حکمرانی سے  متعلق قومی مرکز کی طرف سے منعقدہ   گیمبیا کے سرکاری  ملازمین کے لئے  خصوصی تربیتی پروگرام کا ایک حصہ تھی۔

 اس پروگرام کا مقصد  انتظامیہ کےشعبے میں  اپنے اپنے تجربات  اوربہترین کارروائیوں سے ایک دوسرے کو آگاہ کرنا اور انہیں  آپس میں مربوط  کرنا تھا ۔اس کی قیادت  بھارت سرکار  کی وزارت خارجہ  کررہی ہے۔

 مذاکرات کے موضوع  مقرر کرتے ہوئے  این ڈی ایم اے نے  قدرتی آفات کے معاملات کے  بارے  میں  ،  نیز ہندوستان میں  قدرتی آفات کے سلسلے میں  خطرات میں  کمی کے تعلق  سے  ادارہ جاتی طریق کار  اور اتھارٹی کے کام کاج کے طریقوں کے بارے میں ایک مقالہ پیش کیا۔

اس کے بعد متعلقہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

 خطرات کو کم کرنے اور ایسے کمزور  طبقوں  کو بااختیار بنانے کے لئے  معلومات کا تبادلہ  اور بہترین کارروائیوں  میں ساجھیداری ایک اہم ذریعہ  ہے ۔  اس  میٹنگ میں ہونے والے تبادلہ خیال سے قدرتی آفات کے معاملے میں خطرات  کو   کم کرنے  کے لئے  دونوں ملکوں کو  ہی  فائدہ  پہنچے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More