39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی جی ایس ٹی ریفنڈس کے سلسلے میں انسانوں کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ شروع کرنے کا مقصدبے ایمان برآمدکاروں کو خزانے کو نقصان پہنچانے سے روکنا ہے

Urdu News

نئی  دہلی۔ بعض اخباروں  نے  یہ غلط تاثر قائم کیا ہے کہ آئی جی ایس ٹی  ریفنڈس میں بڑے پیمانے پر  دھاندلیوں کو روکنے کیلئے انسانوں کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ  شروع کرنے سے  جی ایس ٹی کے تحت  برآمدکاروں کو  خودکار طریقے پر ان کے ریفنڈ ملنے کے عمل کو نقصان پہنچا ہے۔ ان خبروں سے غلط تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ایماندار برآمدکاروں کو  تصدیق نیا طریقہ کار  شروع کیے جانے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

سی بی آئی سی نے  حال ہی میں اپنے کسٹم اور جی ایس ٹی  مرکزوں کو  یہ ہدایت کی تھی کہ وہ ان چند برآمدکاروں کی طرف سے جنہیں ’’رِسکی‘‘ سمجھا جاتا ہے  ، اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی)  کی فراہمی کی تصدیق کریں۔ اس وقت  برآمدکاروں کی کُل تعداد تقریباً   1.42 لاکھ ہے  جن میں سے صرف 5106 برآمدکاروں کے ’’رِسکی‘‘ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔  اس کا مطلب یہ ہوا کہ ’رِسکی‘ برآمدکار کُل برآمدکاروں کی تعداد صرف 3.5 فیصد ہے۔  پچھلے دو دنوں  یعنی  17 جون  اور 18 جون 2019 کو  925 برآمدکاروں کی طرف سے  داخل کیے گئے شپنگ  بلوں میں سے  صرف 1436 کو  روکا گیا ہے۔ روز مرہ کی بنیاد پر  9000برآمدکاروں کی طرف سے  داخل کیے جانے والے  تقریباً  20 ہزار بلوں کو دیکھتے ہوئے روکے گئے بلوں کی تعداد معمولی ہے۔  اس کے علاوہ  ان رِسکی برآمدکاروں کو بھی  برآمدکاری کی  فوری اجازت دے دی جاتی ہے۔  البتہ ریفنڈ آئی ٹی سی  کی تصدیق کے بعد ہی  جاری کیے جائیں گے لیکن وہ بھی زیادہ سے زیادہ 30 دن کے اندر۔

تصدیق کے اس نئے اقدام کا مقصد بے ایمان برآمد کاروں کی طرف سے  خزانے کو نقصان پہنچانے او ر برآمدکاروں کی برادری  کا نام بدنام کرنے سے روکنا ہے۔  سی بی آئی سی  تمام جائز برآمد کاروں کو  یہ یقین دلاتی ہے  کہ انہیں  آئی جی ایس ٹی ریفنڈس وقت پر  اور پوری طرح خودکار ماحول میں ملتے رہیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More