27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی ایف ایف آئی کا اہتما م بھارت کے لئے باعث فخرہے :اس سال آئی ایف ایف آئی کا اہتما م بطورخاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال گولڈن جوبلی ایڈیشن ہوگا:پرکاش جاوڈیکر

Urdu News

نئی دہلی: اطلاعات ونشریات کے وزیرجناب پرکاش جاوڈیکرنے

آئی ایف ایف آئی 2019کی اولین اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ کے انعقاد کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئی ایف ایف آئی کا اہتمام بھارت کے لئے باعث فخرہے ۔ کیونکہ اس سال آئی ایف ایف آئی کااہتمام خاص طورسے گولڈن جوبلی ایڈیشن کاسال کی علامت  بھی ہوگا ۔ آئی ایف ایف آئی کا اہتمام 20سے 28نومبر 2019کے دوران گوامیں ہونے جارہاہے ۔ اسٹینرنگ کمیٹی کی میٹنگ کا اہتما م دن کے اوائل حصے میں اس مقصد سے عمل میں آیاکہ مذکورہ فلمی میلے کے اہتمام سے منسلک تمام ترشراکت دارو ں کے مابین درکارضروری تال میل بنایاجاسکے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/Picture1JAFO.png

جناب جاوڈیکر نے اعلان کیاکہ اکیڈمی آف موشن پکچرآرٹس اینڈسائنسیز کے صدر مسٹرجان بیلی نے اس سال کے آئی ایف ایف آئی میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ بھارت کے 7شہروں میں اس غرض سے روڈ شوز کا اہتمام کیاجائیگا کہ فلمی برادری اس میلے میں شریک ہواور اس کے لئے ضروری تشہیرعمل میں آئے ۔ فلم اور مہاتماگاندھی کی پیدائش کی سالگرہ کے 150ویں سال کے موقع پر منعقد ہونے والی نمائش سے متعلق تکنالوجیوں پرمشتمل نمائشوں کا اہتمام بھی اس سال کے فلمی میلے کے دوران کیاجائیگا۔ میلے کے دوران دکھائی جانے والی فلموں کے سلسلے میں پرائیویٹ تھیئٹروں کی تعداد بھی بڑھائی جائیگی تاکہ مقبول عام فلمو ں کی اسکریننگ سے مطالبات کی تکمیل کی جاسکے ۔ اس سلسلے میں روس اس سال خاص توجہ والاملک ہوسکتاہے ۔ یہ بات وزیرموصوف نے بتائی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ایف ٹی آئی آئی اورایس آرایف ٹی آئی سمیت مقتدرفلمی اداروں کے طلبأ کو اس سال کے فلمی میلے  میں انتظام اورانصرام کے تمام امورمیں لگایاجائیگا۔ فلمی میلے کے دوران جو فلمیں ناظرین کے ملاحظے کے لئے پیش کی جانی ہیں ان کی فہرست کو حتمی شکل دینے کا کام اس سال ماہ ستمبر تک مکمل کرلیاجائیگا تاکہ سنیماکے شائقین کو فلمی میلے میں شریک ہونے کے  اپنے منصوبوں کو ترتیب دینے میں کوئی دقت کا سامنانہ ہو۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایاکہ اس سال فلمی میلے میں سابق وزیراعلیٰ گواجناب منوہرپاریکرکوبھی خراج عقیدت پیش کیاجائیگا ،جنھوں نے گوا کو آئی ایف ایف آئی کے  اہتمام کے لئے مستقل مقام بنانے میں کلیدی کراداراداکیاتھا۔

          گواکے وزیراعلیٰ ڈاکٹرپرمود ساونت نے کہاکہ  50ویں آئی ایف ایف آئی کا اہتما م ریاست کے لئے لمحہ فخریہ ہے اوران کی حکومت اس سلسلے میں درکارتمام تربنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور میزبانی کے تمام ترانتظامات کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی تاکہ میلے کے اس ایڈیشن کو ایک یاد گارحیثیت حاصل ہوسکے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/Picture3FF08.png

وزیرموصوف جناب پرکاش جاوڈیکراورگواکے وزیراعلیٰ ڈاکٹرپرمود ساونت کے ذریعہ اس موقع پر ایک خصوصی آئی ایف ایف آئی جشن طلائی ایڈیشن پوسٹربھی جاری کیاگیا۔

          اسٹیئرنگ کمیٹی میٹنگ میں وزیرموصوف جناب پرکاش جاوڈیکر ، گواکے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت ، وزارت اطلاعات ونشریات کے سکریٹری جناب امت کھرے ، گوا کے چیف سکریٹری جناب پریمل رائے ، انٹرٹین منٹ سوسائٹی آف گوا( ای ایس جی ) کے نائب چیئرمین جناب سبھاش پھل دیسائی ، جناب شاجی این کرون ، جناب اے کے بیر ، جناب راہل رویل ، محترمہ منجوبوراہ ، جناب روی کوٹارکارااور جناب مدھر بھنڈارکرسمیت فلمی برادری کے نمائندگان ، فلم فیسٹول کے ڈائرکٹوریٹ کے سینئر افسران انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا کے سینیئرافسران ، وزارت اطلاعات ونشریات کے سینیئر افسران اور حکومت گوا کے سینیئر افسران بھی شامل تھے ۔

جناب پرکاش جاوڈیکرنے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ جناب کرن جوہر ، جناب سدھارتھ رائے کپور، جناب فیروز عباس خان اورجناب سبھاش گھئی سمیت مقتدرفلمی شخصیات بھی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/Picture4TIN1.png

خصوصی آئی ایف ایف آئی جشن طلائی ایڈیشن پوسٹر

آئی ایف ایف آئی کے متعلق

          اس کااہتما م حکومت ہند کی جانب سے ہرسال گوا میں 20سے 28نومبر کے درمیان کیاجاتاہے ۔ اس فلمی میلے کے اہتمام کا مقصد یہ ہے کہ عالمی سنیماکو بھارت میں ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرایاجائے, جہاں فلم سازی کے فن کی تمام عمدگی کو پیش کیاجاسکے ۔ واضح رہے کہ یہ بھارت کا ازحدمقتدرفلمی میلہ ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایشیامیں کہیں اورمنعقد ہونے والاپہلا بین الاقوامی فلمی میلہ بھی ہے ۔ اس کی میزبانی ریاست گوامیں 2004میں شروع ہوئی تھی ۔

          آئی ایف ایف آئی ایک کلیدی شعبوں میں بین الاقوامی مسابقت ، فیسٹول کیلی ڈواسکوپ ، عالمی پنورما ، انڈین پنورما، ماسٹرکلاسیز ، باہمی گفت وشنید ، خصوصی ریٹراسپیکٹو ، ہومیجزیاخراج عقیدت ، اوپن ایئر اسکریننگ ، فلم بازار جیسے نکات شامل ہیں جن کا اہتمام این ایف ڈی سی کے ذریعہ کیاجاتاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More