35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسولوینسی اینڈ بینک کرپسی بورڈ آف انڈیا اور سیبی نے انسولوینسی اور بینک کرپسی کوڈ کے بہتر نفاذ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Urdu News

نئی دہلی، انسولوینسی اینڈ بینک کرپسی بورڈ آف انڈیا یعنی دیوالیہ پن اور قرض کی ادائیگی سے معذوری سے متعلق بورڈ آئی بی بی آئی نے آج دیوالیہ پن اور قرض کی ادائیگی سے معذوری کے کوڈ2016 کے بہتر نفاذ کے لیے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا سیبی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

آئی بی بی آئی اور سیبی انسولوینسی اینڈ بینک کرپسی کوڈ 2016 (کوڈ) اور اس کے متعلقہ ضابطوں اور ریگولیشنز کا موثر نفاذ چاہتے ہیں۔جنہوں نے قرض  اور ایکویٹی کے آپسی تعلقات کی ازسر نو تشریح کی ہے اور اس کا مقصد صنعت کاری اور قرض مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔آئی بی بی آئی اور سیبی  دونوں نے ایم او یو کے تحت   کوڈ کے بہتر نفاذ کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں نافذ قوانین کے ذریعے طے کی گئی حدوں کو دھیان میں رکھنا ہوگا۔

مذکورہ مفاہمت نامے میں مندرجہ ذیل باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

  1. دونوں فریقوں کے درمیان معلومات کےتبادلہ کی گنجائش رکھی گئی   ہے۔حالانکہ اس سلسلے میں نافذ قوانین کے ذریعے طے کی گئی حدوں کو دھیان میں رکھنا ہوگا۔
  2. معقول حد تک اور قانونی طور پر مناسب ڈھنگ سے  ایک دوسرے کو وسائل دستیاب کرانا۔
  3. آپسی مفادات والے موضوعات پر غور و فکر کرنے کے لئے وقتا فوقتاً میٹنگیں کی جائیں گی۔ ایک دوسرے کی جوابدہی پر اثر ڈالنے والی  ریگولیٹری  انضباطی ضرورتوں،  تبدیلی سے جڑے معاملے نفاذ کے معاملات ،تحقیق اور ڈاٹا کے تجزیے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایک دوسرے کو ڈاٹا فراہم کرنا ان موضوعات میں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کوئی بھی ایسا دیگر معاملہ ان میں شامل ہے جن کے بارے میں متعلقہ فریقوں کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ ان کی متعلقہ قانونی  ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں وہ ایک دوسرے کے مفاد میں ہوگا۔
  4. اجتماعی وسائل کے موثر نفاذ کے لیے دوسرے کے مشن کی ہر فریق کی سمجھ کو بڑھانے کی غرض سے عملے کی کراس تربیت۔
  5. انسولوینسی کے پیشہ ور ماہرین اور مالی قرض خواہوں کی صلاحیت سازی۔
  6. اس کوڈ کی شقوں کے تحت مشکل حالات میں پھنسے مختلف قسم کے قرض لینے والے افراد کے دیوالیہ پن کے معاملوں کو  تیزی سے حل کرنے  کے عمل کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں مالی قرض لینے والوں میں بیداری کی سطح بڑھانے کی سمت مشترکہ کوششیں۔

سیبی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر آنند بیوار نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ، جب کہ آئی بی بی آئی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر رتیش کاوڈیا نے آئی بی بی کی طرف سے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ دستخط ممبئی میں کئے گئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More