Breaking News
Home » Urdu News » لمبی دوری تک مار کرنے والے سب سونک کروئز میزائل نربھے کا کامیاب تجربہ

لمبی دوری تک مار کرنے والے سب سونک کروئز میزائل نربھے کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی،  دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے آج  اڈیشہ کے چاندی پور میں مربوط تجربہ گاہ سے ملک میں ہی تیار کردہ  لمبی دوری  تک مار کرنے والے سب سونک کروئز میزائل نربھے کا کامیاب تجربہ کیا۔

یہ چھٹا کامیاب تجربہ ہے، جس کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ میزائل میں بہت کم اونچائی تک بھی مار کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس میزائل نے بہت کم اونچائی پراپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ایک الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم رڈار کی ایک چین کے ذریعے میزائل کی پوری  طرح نگرانی کی گئی تھی اور ساحل سمندر پر گراؤنڈ ٹیلی میٹری نظام تعینات کیا گیا تھا۔ اس مشن کے تمام مقاصد حاصل کر لئے گئے ہیں۔

About admin